گلگت میں بدستور کشیدہ حالات، کرفیو نافذ

gilgit

gilgit

پاکستان: (جیو ڈیسک) گلگت میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور شہر میں کرفیو برقرار ہے۔ دوسری طرف اسکردو میں موبائل سروس تاحال معطل ہے۔

سانحہ چلاس کے بعد گلگت میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ وادی میں فوجی جوانوں نے گشت کیا۔ ہفتے کے روز کرفیو میں چند گھنٹوں کی نرمی کی گئی۔ جس میں شہریوں نے بازاروں کا رخ کیا تھا اور کھانے پینے کی چیزوں اور ضروری اشیا کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم تھا۔

ہنزہ اور گلگت میں کشیدہ حالات کی وجہ سے ایک سو تیس غیر ملکی ہوٹلوں میں محصور تھے جنہیں سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے گلگت سے اسلام آباد لے جایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان غیر ملکی سیاحوں میں جاپان اور کینیڈا سمیت چینی انجیرز بھی شامل تھے چھ روز سے جاری کشیدہ حالات اور کرفیو کی وجہ سے یہ غیر ملکی گلگت اور ضلع ہنزہ نگر کے مختلف مقامات میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔