حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

ایبٹ آباد: (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملکی وسائل کو برے کار لاکر پاکستان کو خودکفیل بنائیں گے یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو قوم کے مسائل سے قطعی کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ موجودہ حکومت نہیں ختم کر سکتی بلکہ تحریک انصاف اقتدار میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کو ختم کریگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ ملک کو خودکفیل بنانے کیلئے کسی ملک کے سامنے کشکول نہیں پھیلائیں گے بلکہ وسائل کو برے کار لائیں گے۔