گلگت میں نویں روز بھی کشیدگی برقرار

Gilgit

Gilgit

گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں نویں روز بھی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ماتحت عدالتوں کودو ستمبر تک بند رکھنے حکم دے دیا ہے۔ گلگت سمیت دیگر اضلاع میں کشیدگی کے باعث خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستے کھلنے کے باوجود سرکاری و غیر سرکاری ٹرانسپورٹ بند ہے۔

شہر میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے۔ چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔موسم صاف ہونے کے باوجود پی آئی اے کی صرف ایک ہی پرواز ہوئی حکومتی اعلان کے باوجود سی ون تھرٹی طیارے کی سروس بھی بند کردی گئی ہے جس کے باعث مریضوں اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔