کراچی : مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ دو روز قبل موسی لین میں قوالی کی تقریب پر فائرنگ کا زخمی نعمان دوران علاج چل بسا۔ رات گئے کراچی میں نشتر روڈ اور کورنگی ڈھائی نمبر سے 2افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ گزشتہ روز موسی لین میں قوالی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 22 سالہ نعمان بھی دوران علاج چل بسا۔

اسکے علاوہ ملیر کینٹ اور جامع کلاتھ مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مچھر کالونی میں رینجرز آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے کر منشیات اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سہراب گوٹھ میں آپریشن کے دوران قتل میں مطلوب 2 افراد گرفتار کر لئے گئے۔