گندے پانی کی ترسیل شہری وبائی امراض کا شکار ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی

گجرات : گندے پانی کی ترسیل شہری وبائی امراض کا شکار ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، لالہ موسیٰ کے متعدد علاقوں میں واٹر سپلائی کے پائپوں میں گندا پانی شامل ہو رہا ہے ، جس سے شہر بھر میں عوام وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، لالہ موسیٰ خواصپور بازار سے ملحقہ علاقے پکی گلی ، جنجوعہ سٹریٹ ، گلی پٹواریاں والی ، محلہ لال مسجد ، گندی گلی اور دیگر علاقوں میں گھروں میں گندے پانی کی ترسیل سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں ، لیکن مقامی انتظامیہ نے ان مسائل کے سد باب کے لئے کچھ کرنا تو دور سوچنا بھی گوارہ نہیں کیا اس سلسلہ میں تمام شہری حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ، شہریوں کی ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ ان مسائل کے حل کیلئے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں اور وبائی امراض کے پھیلائو کو روکا جائے۔