نام نہاد پنجاب کے حکمرانوں نے پنجاب کا دوالیہ نکال دیا ہے :چوہدری اصغر عباس وڑائچ

گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق کے ممتاز سیاسی و سماجی راہنما ضلع کے نائب صدر چوہدری اصغر عباس وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد پنجاب کے حکمرانوں نے پنجاب کا دوالیہ نکال دیا ہے ، پڑھے لکھے باشعور نوجوان نوکریوں کی تلاش میں سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ، اور ناکام خادم اعلیٰ سرکاری ملازموں کو تنخواہیں بھی فراہم نہیں کر رہا ، جبکہ کے پنجاب میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، اس سے تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا دورہ بہترین دور تھا ، پورے پنجاب میں خوشخالی اور ہر شخص کو روزگار فراہم کیا گیا تھا ، پنجاب کے عوام آج چوہدری برادران کے تاریخ ساز دور کو یاد کرتے ہیں ، جس میں ترقیاتی کاموں کے ہر طرف جال بچھا دیا گیا تھا ، پنجاب میں آج تک کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا ہے ۔