گوئٹے مالا: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہو گئی

Guatemala Earthquake

Guatemala Earthquake

گوئٹے مالا (جیوڈیسک) گوئٹے مالا اور میکسیکو میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے جبکہ متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ گوٹئے مالا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔امریکی جیولیکل سروے کے مطابق زلزلے کے مزکز گوئٹے مالا سے ایک سو ترسٹھ کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا اور زیر زمین تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت سات اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ۔

گوئٹے مالا کے صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلند عمارتیں خالی کر دیں۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کو چوبیس گھنٹے تک کھول دیا جائے گا ۔ گوئٹے مالا میں تینتالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو اور ال سلوا ڈور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔جہاں سات افراد جان کی بازی ہارگئے۔