گوانتانا مو بے کے قیدیوں کو امریکا لانے کا فیصلہ

GUANTANAMO PRISON

GUANTANAMO PRISON

گوانتانا موبے(جیوڈیسک)گوانتانا مو بے کے قیدیوں کو امریکا میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔حکام نے اس سلسلے میں نئی جیل خریدنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکی ری پبلکن پارٹی کے نمائندے کے مطابق امریکی صدر اوباما نے گوانتاموبے کے قیدیوں کو امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست ور جینیا میں سولہ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی جیل خریدی جا رہی ہے۔

ری پبلکن پارٹی نے اس منصوبے کے خلاف شدید تنقید شروع کر دی ہے کیونکہ ان قیدیوں کی امریکا منتقلی کی صورت میں ملکی قوانین ان پر عائد ہو جائیں گے۔پھر ان افراد کو زیادہ عرصے تک حراست میں صرف پوچھ گچھ کے لیے رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔