گوجرانوالہ : ماں کی تین بچوں سمیت خودکشی، دو بچے دم توڑ گئے

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک)گوجرانوالہ میں معاشی حالات سے تنگ ماں تین بچوں سمیت نہر میں کود گئی۔ ماں اور بیٹی کو بچا لیا گیا لیکن دو بچے دم توڑ گئے۔چنداقلعہ کے قریب نہر اپر چناب میں چھلانگ لگاتے دیکھ کر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ماں اور اس کے بچوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا۔ اس دوران اطلاع پر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ گئے جنھوں نے ماں سمیت تینوں بچوں کوسول اسپتال منتقل کیا جہاں دو بچے دم توڑ گئے۔ ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔