گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ آج ہوگا

PML N

PML N

مسلم لیگ ن آج گوجرانوالہ میں جلسہ کر رہی ہے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے پورے شہر کو سجایا گیا ہے۔ شہر میں نواز شریف کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ دوسرے شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز اور رانا مشہود کے علاوہ دیگر ارکان قومی اسمبلی نے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔