گوجرانوالہ کی حبر یں 22.01.2013

طاہر القادری کی قیادت میں عوام کو نجات دہندہ مل گیا : علی رضا ملک

گوجرانوالہ(جی پی آئی)تحریک منہاج القرآن کے ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر علی رضا ملک نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں قوم کو نجات دہندہ مل گیا کرپٹ انتخابی نظام کے رکھوالے اب زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائیں گے انقلاب کی جدوجہد کرنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں اب موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے دن گنے جاچکے ہیں کرپٹ انتخابی نظام پر اسلام آباد کے لانگ مارچ میں شریک لاکھوں افراد نے ایسی کاری ضرب لگائی کہ اس نظام کے پروردہ نہ صرف چیخ پڑے ہیں بلکہ قوم کو اپنے شکنجہ میں رکھنے کیلئے متحد ہوچکے ہیں لیکن اب فرسودہ انتخابی نظام کیخلاف عوامی راستہ روکا نہیں جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 92کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر حلقہ پی پی 92کے صدر خادم حسین انصاری،سینئر نائب صدر حاجی محمد طارق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کامیاب لانگ مارچ سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی اور اب عوام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں انشاء اللہ ملک سے جلد ہی کرپٹ نظام انتخاب کا خاتمہ ہوجائیگا اور پاکستان میں حقیقی معنوں میں اسلامی اور جمہوری نظام حکومت رائج ہوجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں : مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان
الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں قائم کیمپ کو نذر آتش کرنے،کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس تشدد اور ملزمان کی بجائے احتجاج کرنیوالوں میں چار افراد اہل سنت کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک عاشقان رسول نے اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے اس میں غنڈہ گردی نہیں چلنے دیں گے،حکومت دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔حضور نبی کریم کا میلاد منانا آپ سے عشق و محبت کا اظہار ہے۔آمد مصطفےٰ سے دنیائے انسانیت کو ظلمت و جہالت اور گمراہی سے نجات ملی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد نور میں منعقدہ میلاد مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مخدوم جعفر حسین قریشی،مفتی محمد حسین صدیقی،صاحبزادہ محمد دائود رضوی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری غلام سرور حیدری،قاری محمد اعظم چشتی،پیر عمار سعید سلیمانی،علامہ نواز بشیر جلالی،مفتی محمد سعید رضوی،حافظ محمد رفیق رضوی،قاری محمد اشرف شاکر،حافظ محمد یعقوب فریدی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ امریکی کی نئی انسداد دہشت گردی پالیسی پاکستان کی سلامتی و خود مختاری کیلئے خطرہ ہے، حکمران بیرونی قوتوں کے سامنے بے بس ہیں حملے بند کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری نظام ملک و قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتا اس نظام نے ٹارگٹ کلنگ، کرپشن، بدامنی، دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا ملک میں تبدیلی کیلئے نظام مصطفےٰ کا نفاذ ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی چوک دھرنا جمہوریت کوڈی ریل کرنے کیلئے تھا :رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وامیدوار پی پی 91 رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ ڈی دھرنادرحقیقت جمہوریت کوڈی ریل کرنے کیلئے تھا ،مگر زرداری حکومت کے ساتھ ڈیل کے بدلے ڈھیل طاہرالقادری کی سیاست کاڈیتھ وارنٹ بن گئی ۔طاہرالقادری نے ریاست بچانے کیلئے نام نہاد لانگ مارچ کیا ،ہوسکتا ہے اب انہیں
اپنی سیاست بچانے کیلئے ایک اورلانگ مارچ کرناپڑے مگر اس باران کاسایہ بھی ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔مداری مارچ کاآغازاورانجام ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق تھا۔ میاں نوازشریف نے بروقت اورموثراندازسے اپنا قومی کرداراداکرتے ہوئے جمہوریت کی عمارت کوزمین بوس ہونے سے بچالیاورنہ سرکس مارچ کے میرکارواں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام عام انتخابات کی تاریخ سننے کے منتظر ہیں۔اتحادی حکومت کی پس وپیش سے عوام میں اضطراب اوراشتعال پیداہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افواہوں اورسازشوں کاسدباب کرنے کیلئے اتحادی حکومت بھی متحدہ اپوزیشن کی طرح اپنا تعمیری کرداراداکر ے ورنہ قومی معیشت ٹیک آف کی پوزیشن پرنہیں آئے گی ۔پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے بروقت اورشفاف انتخابات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے جیالوں کو کوئی مائی کا لال نہیں ورغلا سکتا :خواجہ انوار احمد شیخ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سٹی نائب صدر پیپلزپارٹی خواجہ انوار احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو کوئی مائی کا لال نہیں ورغلا سکتا اور نا ہی پیپلزپارٹی کے قائدین کی طرح دیگر پارٹیوں کی نام نہاد لیڈر شپ قربانیاں دے سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 96 کے علاقہ گوبند گڑھ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ بھٹو ازم ایک سوچ اور فلسفہ ہیں جو اس ملک کے عوام کے دل و دماغ میں گھر کر گیا ہے اور رہتی دنیا تک یہ سوچ قائم و دائم رہی گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتی آئی ہے اور میرٹ پہ یقین رکھتی ہیں، خواجہ انوار احمد شیخ کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی عوام پیپلز پارٹی کو کارکردگی کے بنیاد پہ پھر موقع دیں گے اور انشاء اللہ اس بار ہم بھاری مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کی آنیوالی حکومت بنائیں گے اور ثابت کردیں گے ہم ہی عوام کی اولین پسند ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف ہی ملک و قوم کے مخلص لیڈر ہیں :ڈاکٹر سمیلہ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما ڈاکٹر سمیلہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، صوبے سے اقرباء پروری، سفارش، دھونس دھاندلی کا خاتمہ، گڈگورننس، میرٹ اور شفافیت کا فروغ مسلم لیگ (ن) کی پونے پانچ سالہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر خواتین کے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے اور مختلف فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیںجن کے ثمرات عام افراد تک پہنچ رہے ہیںاوران کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔ ڈاکٹر سمیلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد کبھی حصول اقتدار نہیں رہا بلکہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او کالونی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائینگے ، چوہدری عامر یعقوب
گوجرانوالہ (جی پی آئی)ڈی سی کالونی گوجرانوالہ کا خوبصورت اور ہر لحاظ سے محفوظ علاقہ ہے یہاں کے بسنے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں مقامی شہریوں کا فرقہ واریت اور کسی قسم کی گروہ بندی سے کوئی تعلق نہ ہے رہائشیوں کے دیرینہ مسائل انتظامیہ سے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما چوہدری عامر یعقوب وڑائچ نے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے ڈویژنل پریذیڈنٹ خواجہ تنویر اشرف کی رہائش گاہ پر ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواجہ تنویر اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی سی کالونی کا قیام کیپٹن (ر) خالد سلطان کا بے مثال کارنامہ ہے انکی کاوشوں سے ڈی سی کالونی عصر حاضر کا جدید رہائشی علاقہ بن چکا ہے اجلاس سے آزاد جموں کشمیر حکومت کے سپیشل کوارڈینیٹر شبیر حسین مغل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نئی آبادیوں میں جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ گوناگوں مسائل بھی جنم لیتے ہیں ہماری
ایگزیکٹو کمیٹی شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی’ سیکورٹی انتظامات’ کالونی کی چار دیواری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ سے جلد مذاکرات کر ے گی انہوں نے کہا کہ مقامی شہریوں کے مثالی اتحاد کے نتیجہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین اور ایم پی اے کا تعلق بھی اسی کالونی سے ہوگادریں اثناء اجلاس سے عبدالرحمان ڈار’ خلیفہ طارق’ طلعت راٹھور’ ذوالفقار چیمہ’ ادریس ڈار و دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر متعدد شہریوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کو اپنے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جبکہ آئندہ کیلئے لائحہ عمل بھی تشکیل دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبز انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مقدر بن چکا ہے :خالد پرویز ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ سبز انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کا مقدر بن چکا ہے اس انقلاب کوسازشوں اور ریت کی دیواروں سے روکنا ممکن نہیں، آج پوری قوم کی آواز مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلونڈی کھجور والی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر شاہد ضیاء اعوان، خاور بشیر چیمہ، زاہد بٹ، چودھری ثناء اﷲ چیمہ و دیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا، خالد پرویز ڈار نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی بحران نہیں لیکن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے کیونکہ ہمارا مقصد حقیقی تبدیلی لانا اور عوامی مشکلات کو ختم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضور پاک کو تلاوت قرآن شریف دل و جان سے پسند تھی:مقررین
گوجرانوالہ (جی پی آئی)افسوس ہے ان پر جو قرآن پاک کی تلاوت کی بجائے موسیقی کو روح کی غذا قرار دیتے ہیں جنہوں نے کلمہ پڑھا اور جنہوں نے نہیں پڑھا سب حضورۖ پاک کے امتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سائنس لوکس سکول سیٹلائٹ ٹائون میں جاری حفظ قرآن کی کلاسز سے قران مجید حفیظ کرنیوالے پندرہ حفاظِ کرام کی رسم امین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا دائود، پرنسپلز ارشد اقبال شیخ، راشد محمود، انجم ناز سندھو اور دیگر مقررین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو پیدا ہی علم حاص کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ اسے چاہیے کہ ایسا علم حاصل کرے جس سے ناصرف اپنی ذات بلکہ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ قرآن رشد و ہدایت ہے جو ہمارے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔ حضور پاک کو تلاوت قرآن شریف دل و جان سے پسند تھی۔ نبی آخرالزمانۖ نے قران کے حافظ کا مقام و مرتبہ بہت ہی اعلیٰ بتایا ہے۔ سائنس لوکس سکول کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن مجید حفظ کروانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ارشد اقبال شیخ نے کہا کہ شعبہ حفظ سے قران پاک مکمل کرکے فارغ ہونیوالے طلباء پر اساتذہ اور والدین کو فخر ہے کہ انہوں نے محنت کرکے یہ مرتبہ حاصل کیا ہے۔ حفاظ یہاں سے فراغت کے بعد عملی زندگی میں ثابت کریں کہ وہ دوسروں سے منفرد ہیں۔ اس موقع پر سکول کی جانب سے حفظ کرنیوالے طلباء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت سے ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی عارف حسین جٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت سے ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے، ارض پاک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے عوام کو الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا ہوگا، میاں نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، انشاء اللہ عوام کو مایوسیوں سے نکال لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معافی والا میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی عارف حسین جٹ کا کہنا تھاکہ عدلیہ، فوج اور عوام جمہوریت کے حق میں ہیں ، سازشی ٹولہ انتخابات میں عوامی احتساب کے
لئے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل سے چشم پوشی کرکے عوام کو جمہوریت سے متنفر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ الیکشن میں عوام کا ووٹ کی طاقت سے وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب ہی حقیقی انقلاب لائے گا۔اس موقع پر حاجی افتخار پہلوان، مبین عارف ، حاجی طارق محمود سپرا، راشد خان، ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے قبائلی علاقے میدان جنگ میںتبدیل ہو چکے ہیں’خواجہ طارق جاوید نائیک
گوجرانوالہ(جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)وسابقہ ڈپٹی میئر خواجہ طارق جاوید نائیک اور خواجہ غیور نائیک نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے قبائلی علاقے میدان جنگ میںتبدیل ہو چکے ہیں’اور قبائلی عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔حکمرانوںنے قومی وقار اور ملکی سلامتی کو نیلام کرکے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت خاک میں ملا دی ہے’بے پناہ قدرتی وسائل کے باجود غلامانہ ذہنیت اور بھیک کی عادت نے پاکستان کو ترقی وخوشحالی سے دور رکھا۔تمام ادارے امریکی ڈکٹیشن پر چلائے جار ہے ہیں ‘ان خیالات کااظہار انہوںنے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ چند دن کے لیے حکمران جرات واستقامت کا مظاہرہ کرتے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑتے تو امریکہ ان کے قدموں پر ڈھیر ہوجاتا۔آخر میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا راستہ روکنے کی سازشیں عوام نے ناکام بنا دی ہیں۔عوام نے کینیڈا کی شہرت رکھنے والوں کا منصوبہ بھاپ لیا تھااس لیے وہ ان کے ساتھ اسلام آباد نہیں گئے مسلم لیگ (ن)سمیت تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں نے شرپسند ‘غیر جمہوری عناصر سے ریاست اور سیاست دونوں کو بچا لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔