گوجرانوالہ : گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری،11افراد ہلاک

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک)گوجرانوالہ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ملبے سے اب تک گیارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور تیرہ افراد زخمی ہیں۔گوجرانوالہ کے تجارتی مرکز سیٹلایٹ ٹاون مارکیٹ میں شاپنگ سنٹر کی تین منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں سمیت دس افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد شدید ذخمی ہوگئے،جن میں دو عورتیں بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں امدادی کارکنوں کاموں میں شامل ایک اہلکار بھی شامل ہے۔ خدشہ ہے کہ اب بھی کی افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

بلڈنگ گرنے کے بعد شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گی جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ بچہ معاذ اور ایک چھ سالہ بچی بھی شامل ہیں۔ کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین نے بتایا کہ ملبے کو ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور کوشش ہے کہ جلد تمام افراد کو نکال لیا جائے۔