کوئٹہ : فائرنگ کے تین واقعات،8افراد جاں بحق،3زخمی

quetta

quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک)کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے فائرنگ کے تین واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ تین زخمی ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔بروری روڈ سے کوئٹہ شہر کی جانب جاتی ہوئی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی شدید فائرنگ کے باعٹ چار افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب شیالکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سبزل میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔