گوجرانوالہ: گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

protest Gujranwala gujrat

protest Gujranwala gujrat

گوجرانوالہ: گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کی تصویری جھلکیاں
گجرات گوجرانوالہ: : شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف عالمی تنظیم اہلسنت کی اپیل پر ملک بھر میں زبر دست جلسے جلوس ہڑتالیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ علماء کرام نے اجتماعات جمعہ میں شان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر خطابات کئے۔

اس سلسلہ میں گوجرانوالہ میں عالمی تنظیم اہلسنت کے زیراہتمام اسد کالونی شیرانوالہ باغ تا اڈا گوندلانوالہ بہت بڑے احتجاجی جلوس اور اختتام پر ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری، علامہ ضیاء اللہ قادری نے کہا کہ شیطان پادری ٹیری جونز، گستاخانہ فلم کے تمام کردار اور انکے معاونین واجب القتل ہیں یہ سب سے بڑے دہشت گرد ہیں، حکومت ان شاتمین رسول ۖ کو پاکستان کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے عالم اسلام کے حکمران سے مطالبہ کہا کہ وہ یو ای او میں تمام پیغمبروں اور کتب سماویہ کی توہین کے انسداد کیلئے قانون سازی کروائیں بصورت دیگر یو این او سے علیحدہ ہو کر اسلامی بلاک تشکیل دیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عالمی تنظیم اہلسنت یکم اکتوبر کو گجرات تا امریکی قونصلیٹ آفس لاہور عظیم الشان لانگ مارچ کیا جائے گا۔اس موقع پر مولانا ثاقب رضا مصطفائی، مولانا احمد فاروق شاہ، صاحبزادہ داؤد رضوی، زاہد حبیب قادری، مولانا محمد نصر اللہ، سید عبد الغفار شاہ، صاحبزادہ ذکاء اللہ، مولانا منشاء قادری، سیف اللہ شاہ ودیگر نے خطاب جبکہ ہزاروں خواص وعوام نے شرکت کی اور سخت غم وغصہ کا اظہار کیا۔

دریں اثنا مرکز اہلسنت نیک آباد (مراڑیاں شریف)گجرات سے پیر محمد عثمان افضل قادری، علامہ ابو تراب بلوچ، علامہ ساجد قادری، مولانا خادم حسین، علامہ شہزاد قادری ودیگر کی قیادت میں زبردست عشق رسول ریلی نکالی گئی اور باب غوث اعظم جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ اس دوران لاہور اسلام آباد روڈ طویل عرصہ تک بلاک رہی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اور سپہ سالار غلامی رسول کا حق ادا کرتے ہوئے گستاخان رسول کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا رب کائنات کا یہ وعدہ ہے کہ گستاخ رسول جہاں چاہیں چھپ جائیں وہ قہر خداوندی سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے یوم عشق رسولصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کے فیصلے کو مثبت قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ کو فورا جنرل اسمبلی میں اٹھائے اور انسداد توہین رسالت کیلئے انٹرنیشنل سطح پر قانون سازی کروائے۔

علامہ ابو تراب بلوچ اور علامہ ساجد القادری نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا وہ خاموشی کی بجائے اپنا کردار ادا کریں اور ٹیری جونز اور اسکے ساتھیوں کیخلاف اعلان جہاد کریں۔ اس موقع پر مولانا افضل بٹ، مولانا مختار سعیدی، مولانا اللہ یار، مولانا شاہد، چوہدری مظہر، چوہدی اسجد میراں، رضوان بٹ، قاری منیر، صاحبزادہ آفاق، قاری ساجد، مولانا شیر خان سمیت کثیر تعداد میں غلامان رسول نے شرکت کی، جبکہ فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہ اور غلام رسول میں موت بھی قبول ہے جو ہو نہ عشق مصطفی تو زندگی فضول ہے کے نعروں سے گونجتی رہی۔محمد شہزاد قادری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عالمی تنظیم اہلسنت