گوجرانوالہ: گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کاقتل

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ میں گھریلو حالات کی تنگ دستی کے باعث جھگڑے سے تنگ آکر شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کرکے ہلاک کر دیا شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا احمد نگر پولیس کے مطابق ظفراقبال نامی شخص جوٹرک کے اڈے پر محنت مزدوری کاکام کرتا ہے پچھلے کئی روز سے اسکا اسکی بیوی شریفہ بی بی سے گھریلوحالات کی تنگ دستی کے باعث جھگڑا رہتا تھا۔ آج بھی انکی درمیان جھگڑا ہوا تو ظفر اقبال نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے شریفہ بی بی کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ ظفر اقبال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے ۔