گورنمنٹ سائنس کالج گجرات اور فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کے درمیان تصادم ، متعدد طلباء شدید زخمی ہو گئے

گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ سائنس کالج گجرات اور فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء کے درمیان تصادم ، متعدد طلباء شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء وائس پرنسپل چوہدری سعد مشتاق وڑائچ کے ہمراہ کالج بس پر دیونہ منڈی کیمپس جا رہے تھے کہ سائنس کالج کے سامنے 20سے 25طلباء و غیر طلباء مسلح افراد نے بس کو روک لیا اور بس میں گھس کر طلباء پر تشدد شروع کر دیا ، جس کے نتیجہ میں طالب علم ابتحاج عالم ، نعیم رضا ، برحان اختر وغیرہ شدید زخمی ہو گئے۔

کالج کی بس کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ، اس سے قبل بھی شان علی ، مفتی دلاور ،شاہد نذیر، مرزا عزیز و دیگر نے طلباء سے لڑائی کی کوشش کی جس کی شکایت پرنسپل سائنس کالج کو کی گئی ، پولیس تھانہ سول لائن نے تحریری درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے ، تین حملہ آور طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔