مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔چوہدری تنویر گوندل

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری تنویر گوندل چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال گجرات نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے ، وہ گزشتہ روز اپنے دفتر جلالپور جٹاں میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اچھے کردار کے حامل امیدواروں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے جو عوام الناس کی خدمت کے لئے کریں گے۔

قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور شیر پنجاب میاں شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے کلیل مدت میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ، جن سے مسلم لیگ کا وقار بلند ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کی گراں قدر خدمات کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا ہے ، اور عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں ، آنے والے انتخابات میں ضمنی انتخابات کی طرح لوگ مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورے اترے ہیں اور بھرپور طریقہ سے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ، اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز بھی موجود تھے۔