گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال میں 2 نئی ٹیچرز تعینات کر دی گئیں : طاہر کاشف EDO ایجوکیشن

گجرات (جی پی آئی)گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال میں 2نئی ٹیچرز تعینات کر دی گئیں، جس کی وجہ سے طالب علم بہتر طریقے سے زیور تعلیم سے آراستہ ہونگے اور حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کی کوششیں قابل تحسین ہیں ، کیونکہ یہ گروپ مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور ان کے حل کیلئے کوششیں کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن نے حلقہ تعلقاتی گروپ کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا ، حلقہ تعلقاتی گروپ نے گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال سکول میں عمارت کی خستہ حالی اور اساتذہ کا کم ہونا جیسے مسائل کی نشاندہی کی تھی ۔

جس کے لیے محکمہ تعلیم اور دوسرے اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کی تھی تا کہ طالب علم بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں ، ای ڈی او ایجوکیشن نے مشاہداتی دورہ کے بعد دو خواتین ٹیچرز کو تعینات کر دیا ہے ، اور عمارت کی تعمیر کے لیے محکمانہ پیش رفت ہو رہی ہے جو جہ جلد نتیجہ خیز ثابت ہو گی ، حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے اراکاننے طاہر کاشف کے ان اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے حلقہ تعلقاتی گروپ کا تعاون رہے گا وفد میں احسن مسعود ، ڈاکٹر رزاق احمد غفای اور یاسمین امتیاز شامل تھی۔