گھانا میں کارگو طیارہ بس پر گر نے سے 10 افراد ہلاک

plane crashed

plane crashed

گھانا : (جیو ڈیسک) گھانا میں کارگو طیارہ بس پر گر نے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔گھانا کے شہر اکرا میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ کے قریب بس پر گر کے تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ طیارہ نائجیرین کارگو ایئرلائن کی ملکیت بتایا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔