گیاری سیکٹر : برف پگھلنے سے ایک کلو میٹر علاقے میں پانی جمع

siachen

siachen

سیاچن : (جیو ڈیسک) گیاری سیکٹر میں موسم کی سختیوں کے باوجود برف تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چوبیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ گیاری سیکٹر میں برفانی ہوا اور آپریشنل مشکلات امدادی کاموں میں مصروف جوانوں کے عزم ذرا بھی ماند نہیں کر سکیں۔ ساتھیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن دن رات جاری ہے۔ ابھی تک جوانوں تک رسائی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

ایس پی ڈی کے ماہرین کی ٹیموں نے زیر زمین حرکت جانچنے والے ریڈارز کی مدد سے مزید مقامات پر سروے کیا۔ مختلف مقامات پر دبے ہوئے جوانوں تک رسائی کیلئے کھدائی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ برفانی تودے سے بند ہونے والی آبی گزرگاہ اور اردگرد موجود برف پگھلنے سے پانی جمع ہوکر جھیل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک کلومیٹر سے زائد علاقے میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ اسے نکالنے کیلئے آبی گزرگاہ وسیع کی جا رہی ہے۔