سیاسی صورتحال کا جائزہ، تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج ہو گا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے پیشکش کا جائزہ لینے کے علاوہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھ مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تحریک تحفظ عدلیہ کے نام سے مظاہرہ کرے گی جس کی قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔