گینگنم سٹائل کے گلوکار سائے اپنے گانے کی مقبولیت سے خوف زدہ

Gangnam Style Singer

Gangnam Style Singer

گینگنم سٹائل کے گلوکار سائے اپنے گانے کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو گئے ۔کہتے ہیں کہ اس گانے کی تاریخی مقبولیت سے انہیں اپنا مستقبل خطرے میں لگنا شروع ہو گیا ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سائے کا کہنا تھا کہ انہیں گینگنم کیلئے بہت سے ممالک سے کنسرٹ کا دعوت نامہ ملا ہے تاہم اب وہ مزید ممالک میں گینگنم کنسرٹ نہیں کریں گے کیونکہ اگر اب وہ اسی گانے پرفارم کرتے رہے تو ان کا مستقبل خطرے میں ہو گا۔

سائے نے اپنی نئی البم کے حوالے سے بتایا کہ وہ اس پر بہت محنت کر رہے ہیں لیکن اب انہیں ڈر ہے کہ شاید گینگنم جیسی مقبولیت دوبارہ کسی اور گانے سے حاصل نہ کر پائیں جس سے شاید ان کا بطور گلوکار کیرئیر ہی ختم ہو جائے۔