ہالی ووڈ چائلڈ کریکٹر دی مپیٹس کو اسٹار کا اعزاز حاصل

muppets star

muppets star

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ چائلڈ کریکٹر دی مپیٹس نے دو ہزار چار سو سر سٹوایں اسٹار ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہالی وڈ کی واک آف فیم میں۔۔ ہالی ووڈ اسٹار کا بڑا اور باوقار اعزاز انیس سو پچپن میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آ نے والے دی مپیٹس نے واک آ ف فیم میں حاصل کیا۔

ہالی ووڈ کے دو ہزار چار سو سر سٹوایں اسٹار کا اعزاز مپیٹس کے مشہور اور دلچسپ کردار مسٹر کرمیٹ اور مس پگی نے لیے۔ کرمیٹ اور پگی کے تخلیق کار جیم ہینسن کے بچے بھی اسٹیج پر مپیٹس کے ہمراہ تھے اور ہالی ووڈ اسٹار ہونے پر لوگوں کی داد وصول کر رہے تھے۔گزشتہ پچاس سالوں سے دی مپیٹس بچوں کے پسندیدہ کردار ہیں۔