ہالی ووڈ گلوکارہ ماریا کیری ایک سال بعد جلوہ گر

mariah carey

mariah carey

نیو یارک:(جیو ڈیسک) نیو یارک میں ہالی ووڈ گلوکارہ ماریا کیری جب ایک سال کے وقفے کے بعد کانسرٹ میں جلوہ گر ہوئیں تو شائقین کا بیمثال جوش دیکھا گیا۔ ماریا کیری گزشتہ سال اپریل میں اپنی جڑواں بیٹیوں کی پیدائش کے سبب میڈیا سرگرمیوں سے دور تھیں۔

سیزر اینٹرٹینمنٹ کی جانب سے منعقدہ کانسرٹ میں ماریا نے اپنے سپر ہٹ گانوں کی کلیکشن پیش کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ ملیں شائقین نے ان کے گیتوں کو سنا اور انہیں پذیرائی دی ۔