ہالی ووڈ فلم دی ہنگر گیمز کا پریمیئر شو

the hanger game

the hanger game

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی  ووڈ اسٹار جینیفر لارنس کی نئی فلم دی ہنگر گیمز کا رنگا رنگ پریمیئر شو ہوا۔ فلم تئیس مارچ کو ریلیز ہوگی۔
پریمئیر شو میں ہالی  ووڈ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد ریڈ کارپٹ پر موجود تھی۔ آسکر نامزد اداکارہ لارنس نے فلم ڈاریکٹر گیری راس کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز قرار دیا ہے۔ فلم ایک ایسے ملک کی کہانی ہے جس کا شیطانی دیوتا تمام ریاستوں سے نوجوان لڑکوں اور لرکیوں کو دی ہنگر گیمز میں مقابلے کیلئے جبراً لاتا ہے۔ فلم تئیس مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔