ہالی وڈ فلم پیسفک رم کا نیا ٹریلر جاری

Pacific Rim

Pacific Rim

کیا روبوٹ انسانوں کو خلائی مخلوق سے بچا پائیں گے۔ ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم “پیسیفک رِم “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

خلائی مخلوق انسانوں کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں یہ خدشہ ہمیشہ کہیں نہ کہیں موجود رہا ہے۔ ہالی ووڈ میں اس سلسلے پر کئی بار فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

ایسی ہی ایک فلم “پیسیفک رِم “ہے جس میں خلائی مخلوق کو زمین پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس مخلوق سے مقابلہ کرنے کے لئے انسانوں نے دیوہیکل روبوٹ تیار کر لئے ہیں۔

روبوٹس اور خلائی مخلوق کے مابین ہونے والی جنگ شائقین بارہ جولائی کو دیکھ سکیں گے۔