ہانگ کانگ : مسافر کشتیوں کی ٹکر ،36 افراد ہلاک

Killing Passenger

Killing Passenger

ہانگ کانگ(جیوڈیسک)ہانگ کانگ میں دو مسافر کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے 36 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ایک فیر ی میں 125 افراد سوار تھے جو دوسری طرف سے آنے والی کشتی سے ٹکرا گئی۔یہ ہانک کانگ کی تاریخ کا بدترین فیری حادثہ تصور کیا جارہا ہے۔متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مسافروں بھری ہانگ کانگ کی یہ فیری آتش بازی کا نظارہ دیکھنے کیلئے مسافروں کو لے جا رہی تھی۔