ہدف سے زائد ٹی بلز کی فروخت اور شرح منافع میں کمی

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) نیلامی میں ہدف سے زائد ٹی بلز کی فروخت اور شرح منافع میں کمی کر دی گئی، ماہرین کے مطابق یہ عمل حکومتی مالی مشکلات میں اضافہ کا اشارہ دے رہا ہے۔

کراچی سٹیٹ بینک کیمطابق حکومت نیتین سو بارہ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز پندرہ روزہ نیلامی میں فروخت کر دیئے۔ نیلامی میں تین ماہ کے چھیالیس ارب، چھ ماہ کے دو سو ارب جبکہ بارہ ماہ کے پینسٹھ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کئے۔

فروخت کئے گئے بلز کی شرح سود میں بالترتیب نو، چار اور دو بیسز پوائنٹس کی کمی رہی۔ نیلامی کے لئے ڈھائی سو ارب کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔