کراچی کے حالات بہتر بنانے میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنا کرداد ادا کریں۔اے پی ایم ایل سندھ

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائز سردار غلام مصطفی خاصخیلی،جنرل سیکریٹری سندھ شاہد قریشی اور انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی جعفری نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہتر بنانے میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنا کرداد ادا کریں اور شہر قائد کی روشینوں کو بحال کرنے اور معاشی سرگرمیوں کو رواں دواں کرنے کے لئے ہم کو مل جل کر بٹھنا ہو گا۔ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے ہرجگہ ہر گھر میں روشیناں ہیں اور اس شہر قائد کراچی کو مذید اور روشن کرنا ہے۔

اس کیلئے ہم سب کو آکٹھا ہونا ہوگا۔ہم سب کے ایک ہونے سے شہر قائد پھر سے روشینوںکا شہر ہوگا۔ہمارے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف نے اس شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنادیا تھااوران کی سوچ ابھی بھی یہ ہی ہے کہ کراچی پہلے والا کراچی ہو جائے اور شہر قائد میں خوشحالی آئے اور بے روزگاری ،غربت کا خاتمہ ہو۔ہماری اور ہمارے قائد سابق صدر پرویز مشرف کی سوچ ایک ہی ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔پاکستا ن زندہ باد ۔۔۔۔