محمد سمیع خان نے یوسی 08 میں ربیع لاول کے جلوسوں کی گذرگاہوں اور نعت خوانی کے مقامات پر کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کیا

کراچی (محمد عامر) ہمیں آپس میں مذہبی رواداری و فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور آپس میں محبت و اخوت و بھائی چارگی کو قائم کرنے اور ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرنا ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا مظہر ہے ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں اور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کی نعمت عظیم ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے یوسی 08 میں ربیع لاول کے جلوسوں کی گذرگاہوں اور نعت خوانی کے مقامات پر کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کیلئے کورنگی ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں12 ربیع الاول کے سلسلے میں تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ٹاؤن انتظامیہ عوام کی خدمت کیلئے شب و روز کوشاں ہیں اور کورنگی کی عوام کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر موجود افسران و ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو تیزی سے یقینی بنانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

Korangi Town Carpeting M Sami Khan

Korangi Town Carpeting M Sami Khan