ہر پیدا ہونے والے بچے کا بال بال قرضے میں جکڑا ہوا ہے ، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کیسربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی ادارے اور معیشت تباہی کے دھانے پرپہنچ گئے ہیں ہر پیداہونیوالے بچے کا بال بال قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے راولپنڈی میں مرکزی تاجرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کاکہنا تھا کہ چارسال میں ڈالر ساتھ سے بڑھ کر اٹھانوے تک پہنچ گیا لوٹ کھسوٹ اورکرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے گئے نئی سڑکیں اور تعلیمی ادارے توڑکرکرپشن کی جارہی ہے قومی اسمبلی کی کوئی آواز نہیں رہی ڈرون حملے نہیں رکوائے جا سکے۔

شیخ رشید نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں مل کر پاکستان میں فرقہ ورایت کوہوا دیکر انھیں آپس میں لڑوانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں قسم کھاکے کہتاہوں کہ ایک شخص نے پانچ پانچ سوکلو ایفی ڈرین کے کوٹے لئے جوآج اربوں میں کھیل رہاہے۔

انھوں نے کہا کہ غریب عوام کی اب کوئی آواز نہیں رہی غریبوں کے بچوں کو ہسپتاوں میں اب چوہے کھا رہے ہیں ہسپتالوں میں مشینری دستیاب نہیں جو دستیاب ہے وہ ناکارہ ہے۔