عدالت نے بینظیر قتل کیس کی تحقیقات سامنے لانے کی اجازت دے دی

Shaheed Benazir Bhutto

Shaheed Benazir Bhutto

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کے ٹرائل اور تحقیقات منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی ، وزیر داخلہ رحمان ملک27 دسمبر کو رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بے نظیر کا قتل انتہائی حساس اور بین الاقوامی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس واقعے کو پانچ سال گزر چکے ہیں۔ قوم اس معاملے سے آگاہی چاہتی ہے۔

وفاقی حکومت نے استدعا کی ہے کہ بے نظیر قتل کیس کے ٹرائل اور تحقیقات منظر عام پر لانے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے قتل کیس کے ٹرائل اور تحقیقات کی رپورت منظر عام پر لانے کی اجازت دے دی۔