ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، فیضان خالد بٹ

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فیضان خالد بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ، اور  ہم سب نظریاتی ساتھی مل کر ضلع گجرا ت میں عمران خان کے ویژن کو گلی گلی میں پہنچائیں گے ۔اور عمران خان کی قیادت میں عنقریب انشا ء اللہ انقلاب ضرور آئے گا جس سے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

انصاف سب کے لیے یکساں اور تعلیم کی سہولیات بھی سب کے لیے یکساں ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ ہم قائد انقلاب عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کو ترقی پر گامزن کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دینگے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان کے غریب عوام کو تمام سہولیات میسر ہوں گی اور پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا ۔