ہندو دہشتگردی بارے بیان ، بھارتی وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ

Indian Home Minister

Indian Home Minister

نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندو دہشتگردی بارے بیان دینے پر بھارتی وزیر داخلہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کیخلاف ہندو دہشت گردی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پروفیسر بید پرکاش شرما نے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کیخلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شندے نے ہندوں کے دلوں کو اپنے بیان سے مجروح کیا ہے۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے اور یہ کہ مذکورہ شکایت کنندہ نے دہلی کی ایک عدالت میں وزیر داخلہ سوشیل کمار شنڈے کیخلاف پٹیشن بھی دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مقامی عدالت میں شنوائی بھی ہوئی تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

غیر معمولی فیصلے کے تحت آندھرا پردیش کی ایک عدالت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت ریاستی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے اور سابق وزیر داخلہ چدمبرم کیخلاف تلنگانہ معاملے پر مقدمہ درج کرے۔