ہیلری کو فالج نہیں ہوا، وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گی، ڈاکٹرز

Hillary Clinton's clot on brain

Hillary Clinton’s clot on brain

امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی صحت ٹھیک ہے اور امریکی ڈاکٹرز پرامید ہیں ہیلری جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ امریکی وزیرخارجہ نیویارک پریس بائیٹرین اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہیلری کلنٹن کے سر میں ایک رگ میں خون جما ہوا ہے تاہم خون جمنے کے باعث ان کے دماغ پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا البتہ ان کو جو خون کی قے ہوئی تھی اس وجہ سے انہیں تھوڑی کمزوری محسوس ہورہی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کو دوائیاں فراہم کی جارہی ہیں اور اگر آپریشن کی ضرورت پڑی تو اس پر بھی مخصوص ڈاکٹروں کی ٹیم تیار ہے تاہم انہیں اڑتالیس گھنٹے کے لیے مزید اسپتال میں رکھا گیا ہے جس کے بعد ان کی صحت کے بارے میں مزید بتایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو گزشتہ روز خون کی قے آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دائیں کان اور دماغ کے درمیان بلڈ کلوٹ ہے جس کے باعث انہیں تکلیف ہوئی ہے ۔بلڈ کلوٹ کے باعث ان کے دماغ پر کسی قسم کا اثر نہیں پڑا اور وہ دماغی لحاظ سے تندرست ہیں۔