اکبر بگٹی قتل کیس:3نامزد ملزمان پیشی سے مستثنی

Nawab Akbar Bugti

Nawab Akbar Bugti

کوئٹہ میں انسدادادہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں نامزد تین اہم ملزمان کی جانب سے پیشی سے استثنی کی درخواست جزوی طور پر منظور کرلی ہے تاہم تینوں ملزمان کو اگلی پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپا م،سابق وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ون کے جج جناب محمد اسماعیل بلوچ کے روبرو پیش ہوتے ہوئے درخواست پیش کی کہ انہیں حاضری سے مستثنی قراردیا جائے۔

عدالت نے درخواست جزوی طور پر منظور کرلی تاہم حکم دیا گیا کہ تینوں ملزمان اگلی پیشی پر بذات خود عدالت میں پیش ہوں کیس کی سماعت بائیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔