ہیوسٹن : فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، تین زخمی

America Firing

America Firing

ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مسلح افراد نے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ہے۔ امریکی ریاست ہیوسٹن میں دو مسلح افراد نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس سے ایک شخص ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔