یمن : امریکی ڈرون حملہ، 8 القاعدہ عسکریت پشند ہلاک

Yemen

Yemen

یمن : (جیو ڈیسک)یمن کے جنوبی علاقے میں امریکی ڈرون کے میزائل حملے میں آٹھ مبینہ القاعدہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں القاعدہ کے مضبوط سمجھے جانے والے علاقے جار میں امریکی ڈرون طیاروں نے میزائل کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں رات کے وقت تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والے القاعدہ عسکریت پسندوں کی لاشیں علاقے میں بکھری پڑی تھیں۔