یمن میں القاعدہ کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری

Al Qaeda planning attack Yemeni

Al Qaeda planning attack Yemeni

لوادر : (جیو ڈیسک) یمن میں القاعدہ کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔ایک ہفتے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد دو سو ہوگئی،اٹھائیس عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ یمن میں القاعدہ کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ یمن کے شہر لوادر میں سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر راکٹ اور مارٹر حملے کر رہی ہیں۔جھڑپوں میں اب تک اٹھائیس عسکریت پسند مارے جاچکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کو مقامی قبائل کی تائید بھی حاصل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نو اپریل سے اب تک جھڑپوں کے دوران گولہ باری کی زد میں آکر دو سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔