ینگ ڈاکٹرز کی لاہور اور ملتان میں9 واں روز بھی ہڑتال جاری

Young Doctors Strike

Young Doctors Strike

لاہور(جیوڈیسک) وائے ڈی اے کی کال پر لاہور اور ملتان کے اسپتالوں میں مسلسل نویں روز بھی ہڑتال جاری ہے جب کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اسپتالوں کے احاطے میں وائے ڈی اے نے کیمپ لگا رکھے ہیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا اور مسلسل نویں روز بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کر رکھی ہے۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گوجرنوالہ میں ہونے والے واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

وائے ڈی اے کی ہڑتال کے باوجود شہر کے تمام اسپتالوں میں حکومتی اقدامات کے باعث مریضوں کا علاج معالجہ معمول کے مطابق جاری ہے اور آوٹ ڈور میں مریضوں کو پرچی دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف وائے ڈی اے نے بھی مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے علیحدہ سے کیمپ قائم کر رکھا ہے۔