ینگ ڈاکٹروں کی غنڈہ گردی، ان ڈور سروسز میں کام بند کر دیا

DHQ Hospital Gujranwala

DHQ Hospital Gujranwala

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گوجرانوالہ کے ڈاکٹروں کی رہائی نہ کرنے پر تمام ہسپتالوں کے ان ڈور سروسز بند کر دیا ہے۔

لاہور: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گوجرانوالہ کے ڈاکٹروں کی رہائی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر آج رات سے تمام ہسپتالوں کے ان ڈورسروسز بند کر دیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ینگ داکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر ناصر عباس اور ڈاکٹر حامد بٹ کا کہنا تھا کہ گوجرانولہ میں ہونے والے واقعے کی ذمہ دار سیکرٹری صحت عارف ندیم پر ہے۔ جب تک انہیں معطل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا تب تک پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ان ڈور سروس بند رہے گی۔