سیاست کے بغیر ریارست بچانے کا فلسفہ ہی غلط ہے،فضل الرحمان

MOLANA fazal-ur-rehman

MOLANA fazal-ur-rehman

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست کے بغیر ریارست بچانے کا فلسفہ ہی غلط ہے۔ طاہرالقادری سے کس نے کہا تھا کہ وہ حلف اٹھائیں۔ کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ ریاست بچانے کی باتیں کی جاتی رہی ہیں مگر ان نعروں کا منبع کچھ اور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ طاہرالقادری کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور ان کے پیچھے کونسے عناصر کارفرما ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ رسول اللہۖکا فرمان ہے کہ ایک زمانہ آئے گا کہ لوگ جھوٹی قسمیں اٹھائیں گے اور حلف اٹھانے والے بہت ہوں گے مگر حلف لینے والا کوئی نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس سال بعد پارلیمنٹ میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پیش کی ہیں۔