انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،نوازشریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی کوشش ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کے مترادف ہے۔ ملک ایسے حالات میں کسی ایسے ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

موجودہ سیاسی صورت حال پر پارٹی کے سینئر رہنماں کے اجلاس میں میاں نوازشریف نے کہا کہ 65 سال بعد پہلی بار بیلٹ کے ذریعے عوام کو حکومت کی تبدیلی کا حق ملنے جارہا ہے ایسے وقت پر احتساب اور اصلاحات کے نعروں کی آڑ میں انتخابات ملتوی کرانے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کوشش کرنے والے نا صرف جمہوریت کے دشمن ہیں بلکہ وہ ماضی میں آمریت کے ہم نوا رہے ہیں۔ موجودہ حالات اس طرح کی سازشیں ملک کے مستقبل کو دا پر لگانے کے مترادف ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ اب دارالحکومت پر لشکر کشی کی سیاست غیرجمہوری قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ذریعہ تو بن سکتی ہیں لیکن اس کوشش سے کسی قسم اصلاح نہیں ہوسکتی۔

نوازشریف نے کہا کہ انہیں یقین ہے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سازشیں عوام سے انتخابات کے ذریعے اچھی اور قومی امنگوں کی ترجمان حکومت سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔ نوازشریف نے مطالبہ کیا کہ موجودہ بے یقینی کی فضا کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔