جمہوریت میں عوام انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں،کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں عوام انتخابات کے ذریعے فیصلہ کرتے ہیں ،لانگ مارچ اور سونامی کی باتیں ملک کو تصادم کی طرف لے جائیں گی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پہلے یہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخابی عمل بھی شریک ہونگے یا نہیں۔