یورپی یونین نے برما پر عائد پابندیاں معطل کرنے پر اتفاق کر لیا

european union

european union

لگسمبرگ : (جیو ڈیسک) تاریخی تبدیلیوں نے برما میں تاریخی تبدیلیوں کو تسلیم کرتے ہوئے برما پر عائد پابندیاں معطل کرنے پر رسمی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی کونسل کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد رہے گی۔ یورپی یونین کا یہ فیصلہ متوقع تھا جس پر عمل درآمد اس ہفتے سے شروع ہوگا۔

یورپی یونین نے برما کی اہم شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی تھی اور برما کی کچھ امدادی رقم بھی روک دی گئی تھی۔یورپی یونین کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب برما کی پارلیمان ایک بار پھر کھول دی گئی ہے۔ لگسمبرگ میں وزراء کے اجلاس میں یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ برما میں اصلاحات کے ردِ عمل میں کونسل برما پر عائد پابندیوں کو معطل کر رہی ہے۔ تاہم کونسل کا کہنا ہے کہ برما کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بھی کہا ہے کہ برما میں بہت پیش رفت ہوئی ہے تاہم برما میں انسانی حقوق کی صورت حال ابھی بھی ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے برما پر عائد پابندیاں معطل کی گئی ہیں ختم نہیں کی گئیں ۔ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ اگر برما نے غلط راہ اختیار کی تو یہ پابندیاں پھر سے عائد کی جاسکتی ہیں۔