یوسف رضا گیلانی کا ٹرین مارچ

gilani

gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی وزارت عظمی سے فراغت کے بعد پہلی بار ملتان جا رہے ہیں اور اس سفر کے لئے انہوں نے انتخاب کیا ٹرین سے سفر کا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدم ہے یا آئین اس کا فیصلہ وقت کرے گا،آئین تو اس وقت بھی تھا جب ججز قید میں تھے۔

لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر براستہ ٹرین ملتان روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے سرائیکی صوبے کی بات کرنے کی سزا ملی ہے ، پارلیمنٹ مقدم ہے یا آئین اس کا فیصلہ وقت کرے گا،آئین تو اس وقت بھی تھا جب ججز قید میں تھے۔ پارلیمنٹ بحال ہوئی تو ہم نے ججوں کورہائی دی ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے نتائج کچھ زیادہ مختلف نہیں ہونگے،میاں صاحب مختلف سیاسی جماعتوں سے بنا کر رکھیں، سادہ اکثریت کسی بھی پارٹی کو نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کے سفر کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا ، شکر ہے آج موسم بھی اچھا ہو گیا، ان کا کہناتھاکہ ملک میں پرامن اقتدار کی منتقلی سے پاکستان کا وقار بڑھا ہے۔ میں نے آئین کی بالادستی کو تسلیم کیا اور اقتدار سے الگ ہو گیا۔