نواز،شہباز کا عبدالستار ایدھی کی علالت پر تشویش کا اظہار

abdul sattar adhi

abdul sattar adhi

لاہور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی علالت پر تشویش کا اظہار،اور ان کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

لاہور سے جاری اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے،انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی ہمارا قومی اثاثہ ہیں،مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنواز شریف نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کو ہدایت کی وہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کریں۔اور ان کی طرف سے نیک تمناوں کااظہار کریں۔