یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پر سزا دی گئی، عمران خان

 imran khan

imran khan

لاہور : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کا فیصلہ تاریخی ہے۔ یوسف رضا گیلانی کو خط نہ لکھنے پر سزا دی گئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی وزیراعظم آئے گا اسے خط لکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔