یونان کے حراستی مرکز میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ، 4 پولیس اہلکار زخمی

Greece

Greece

یونان (جیوڈیسک) ایتھنز شمالی یونانی شہر کوموتینی میں واقع پناہ گزین حراستی مرکز میں قید پناہ گزینوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ، پولیس نے حراستی مرکز میں آنسوگیس کی شیلنگ کی ۔کوموتینی میں واقع حراستی مرکز میں بند ساڑھے پانچ سوپناہ گزین جن کامختلف ممالک سے تعلق ہے نے کیمپ کی غیرمعیاری سہولیات اورغیرانسانی رویئے کے خلاف گزشتہ روز سخت احتجاج کیااوراپنے کمرو ں سے نکل کرانتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے جس میں انھوں نے نعرے لگائے کہ ان کورہاکیاجائے اوران کے وطن واپس بھیجا جائے۔

پناہ گزینوں نے بستروں کے گدے نذرآتش کر دیئے اورکیمپ کے دروزاے اورکھڑکیاں توڑ ڈالیں، جس پرپولیس نے ہنگامہ آرائی پرقابوپانے کے لیے ان کوپہلے وارننگ دی جس کے بعد ان پرآنسوگیس کے شیل برسائے۔حراستی مرکز میں بند پناہ گزینوں میں سے زیادہ تر افراد کوان کے ممالک ڈی پورٹ کیاجاناہے اوردیگر کے سیاسی پناہ کی درخواستوں پرغور ہو رہا ہے ۔