یونیفیکیشن بلاک کی پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز

thair javed

thair javed

پنجاب اسمبلی میں ق لیگ سے الگ ہونے والے یونیفکیشن بلاک نے سینیٹ الیکشن رکوانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز دے دی ہے۔
یونی فکیشن بلاک کے پارلیمانی لیڈر طاہر جاوید کا کہنا ہے کہ وہ وزیرعلی پنجاب کو سینیٹ الیکشن سے پہلے پنجاب اسمبلی توڑنے کی تجویز دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن روکنے کا واحد حل پنجاب اسمبلی توڑنا ہے۔ یونی فکیشن بلاک کے اڑتالیس ارکان پنجاب اسمبلی توڑنے کی حمایت کریں گے۔
ان کا خیال تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوگا تو سینیٹ الیکشن نہیں ہوں گے جبکہ اسمبلی ٹوٹنے سے انتخابات کیلئے دباو  بڑھ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کا راستہ روکنے کیلئے ن لیگ کو جارحانہ اقدام کرنا ہونگے۔